امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے 9 مئی سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم پرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس بریفنگ میں 9مئی کے واقعات سے متعلق سوال پر کہا کہ نہم پرتشدد مظاہروں ،لوٹ مار اور آگ لگانے کی مخالفت کرتے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو ایسے واقعات سے قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔خطے کی سیکیورٹی کو درپیش خطرے سے نمٹنا مشترکہ مفاد ہے۔




















