Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں بارشوں سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، میئرکراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والی بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بارشوں کے دوران کے ایم سی کے افسران وہ عملہ تمام سڑکوں پو موجود رہے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ پانی کی فوری نکاسی کے لئے پمپس اور مشینری پہنچا دی گئی ہیں اور برساتی نالوں کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ چوکنگ پوائنٹس کلیئرہیں، کوشش ہے کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ خبریں