Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی افریقہ میں ہاتھی کے حملے میں ہسپانوی سیاح ہلاک

جنوبی افریقہ میں ایک ہسپانوی سیاح ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے ایک مشہور پارک میں ایک ہسپانوی سیاح کو ہاتھی نے اس وقت کچل دیا جب وہ ایک چھوٹے جھنڈ کی تصاویر لینے کے لیے گاڑی سے باہر نکل کر جھنڈ کے انتہائی قریب چلا گیا تھا۔

پارک حکام کے مطابق 43 سالہ شخص پر اتوار کی صبح جوہانسبرگ کے شمال مغرب میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع پلانسبرگ نیشنل پارک میں حملہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ یہ شخص، اس کی منگیتر اور دو خواتین ریزرو کے اندر اپنی گاڑی چلا رہے تھے جب انہوں نے تین ہاتھیوں اور ان کے تین بچوں کو دیکھا۔

پولیس ترجمان سباتا موگوابون کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اس شخص نے گاڑی روکی اور نیچے اتر کر ہاتھیوں کے قریب جا کر تصاویر بنوائیں۔

نارتھ ویسٹ صوبے کے پارکس اینڈ ٹورازم بورڈ کے چیف کنزرویشن آفیسر پیٹر نیل کا کہنا ہے کہ ریوڑ کے ماں باپ نے سیاحوں کے آنے کے بعد مشتعل ہونے پر حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں