اسلام آباد: مخصوص نشستوں سے متعلق ججز کی مشاورت مکمل ہوگئی۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا ہے جب کہ اجلاس تقریباً ڈیرھ گھنٹہ تک جاری رہا۔
اجلاس میں مخصوص نشستوں سے متعلق آرڈر آف دی کورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق ججز کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے جب کہ فیصلہ کل سنائے جانے کا امکان ہے۔

















