Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کی زیر صدارت پیپلز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس

لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف شریک ہوئے۔

صدر مملکت کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ، شہزاد چیمہ اور ارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پنجاب کابینہ میں پیپلز پارٹی کی شمولیت سمیت دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی پر بھی مشاورت کی گئی۔

متعلقہ خبریں