نیٹو اتحادنے روس سے لڑنے کے لئے یوکرین کو 43 ارب ڈالر فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور کینیڈا سمیت 32 ممالک کے فوجی اتحاد نے روس کے خلاف جنگ لڑنے والے یوکرین کو دفاع کے لیے 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔
نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک ناقابل واپسی راستے پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا۔
اجلاس میں مغربی فوجی اتحاد میں شامل ممالک نے یوکرین کی سیکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کے اعلان بھی کیے ہیں۔




















