صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال بارے بتایا اور عوامی فلاح کیلئے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
صدر مملکت نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی آبی ضروریات پوری کرنے ، زراعت کے فروغ اور غذائی تحفظ کیلئے وفاقی حکومت کے تعاون سے کچّھی کینال کی جلد تکمیل ضروری ہے۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے موثر اقدامات اُٹھائے، صدر مملکت نے صوبے میں جاری منصوبوں اور امن و امان کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
