Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر آذربائیجان الہام علیوف کی وزیراعظم ہاؤس آمد، معزز مہمان کا پرتپاک استقبال

آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے پاکستان کے دورے پروزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان آذربائیجان کے صدرکا پرتپاک استقبال کا استقبال کیا۔ آذربائیجان کےصدرکومسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

مسلح افواج کے چاق وچوپند دستے نے معززمہمان کوسلامی دی۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی کابینہ کا معززمہمان سے تعارف کرایا۔ صدرالہام علیوف نے بھی اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم سے تعارف کرایا۔

وزیراعظم شہبازشریف اورآذربائیجان کے صدرکےدرمیان ملاقات جاری ہے، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پربات چیت ہوگی۔

مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط کی تقریب منعقد ہوگی۔ وزیراعظم اورآذربائیجان کےصدرمیڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version