Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترجمان بلوچستان حکومت کی لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج پر وضاحتی ویڈیو جاری

ترجمان صوبائی حکومت نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج پر ردعمل میں وضاحتی ویڈیوپیغام جاری کردیا۔

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج سب کاحق ہے، احتجاج گزشتہ12روزسے کوئٹہ کےعلاقے سریاب روڈ پرجاری تھا، ریاست کی جانب سے پرامن احتجاج پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

شاہد رند نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج مظاہرین نے ریڈزون کی طرف پیش قدمی کی، ریڈ زون کوئٹہ میں سپریم کورٹ، ہائیکورٹ موجود ہے، ریڈ زون میں ججزاوراعلیٰ سول حکام کی رہائش گاہیں موجود ہیں

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ مظاہرین کوریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس کا مؤقف ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا، شہرمیں دفعہ 144 نافذ ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ مظاہرین نے ریڈ زون میں گھسنے کی کوشش کی، پولیس نے مظاہرین کے ساتھ انتہائی تحمل کا رویہ اختیارکیا، ریڈ زون میں کسی کوبھی داخلےکی اجازت نہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص پرامن احتجاج کرنا چاہتا ہے تو ریاست کواعتراض نہیں، کسی کوبھی ریڈ زون کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version