نیپرا نے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو اضافے سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
نیپرا نے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظورکرلی۔ بجلی کے ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک فی یونٹ اضافے کی درخواست منظورکرلی۔
گذشتہ روزبجلی کی قیمت میں 7 روپے 12 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرانے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھرکیلئے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کرنے کے بعد بجلی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے حکومت کوبھجوا دیا۔
گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف48 روپے 84 پیسے تک ہوگا۔ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوجائے گا۔
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کاٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہو جائے گا۔ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپےاضافے سے 41.36 روپے ہو جائے گا۔
ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے42.78 روپے ہو جائے گاْ۔ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوجائے گا۔
ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا۔ ٹیکسوں کوملاکرسیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔
ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئےفی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
وفاقی حکومت بجلی کے بنیادی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دائرکی تھی۔
