پاکستان اور آذربائجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پرنائب وزیراعظم پاکستان اوروزیرخارجہ آذربائجان نے دستخط کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اورآذربائیجان کےصدرالہام علیوف تقریب میں موجودتھے۔
پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان قونصلرامورسے متعلق مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے نائب وزیرخارجہ نےدستخط کیے۔
پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان ترجیح تجارت کےمعاہدے پربھی دستخط ہوئے۔ وزیرتجارت جام کمال اورآذربائیجان کے نائب وزیر معیشت نے معاہدے پردستخط کیے۔
سرکاری املاک کی نجکاری سے متعلق تعاون کی مفاہمتی یادداشت پروزیرنجکاری علیم خان اور آذربائیجان کے نائب وزیرمعیشت نے سمجھوتے پردستخط کیے۔
آذربائیجان کے صدرالہام علیوف پاکستان کے دورے پروزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان آذربائیجان کے صدرکا پرتپاک استقبال کا استقبال کیا۔
آذربائیجان کے صدرکومسلح افواج کے دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ مسلح افواج کے چاق وچوپند دستے نے معزز مہمان کوسلامی دی۔
تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
