Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے آج اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کوپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دے دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنےکی ہدایت کردی، جس کے بعد ان کی پارٹی رکنیٹ معطل کردی گئی ہے، جب کہ اگلے مرحلے میں انہیں قومی اسمبلی سے بھی ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ شیرافضل مروت کو متنازع بیانات دینے کے بعد پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version