الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فل بنچ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر الیکشن کمیشن نے مکمل عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کی منتظر ہے۔تحریری فیصلہ ملنے پر الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریری فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔
فیصلے کی روشنی میں آزاد ارکان سے سرٹیفیکیٹس اور تحریک انصاف سے مخصوص نشستوں کے لیے فہرست مانگی جائے گی۔
