Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک

نائجیریا میں اسکول کی عمارت گرنے سے 16 طلباء سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں اسکول کی عمارت گرنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔

عمارت منہدم ہونے کے وقت اسکول میں صبح کی شفٹ جاری تھی۔

اسکول کی عمارت کے ملبے تلے 154 بچے دبے ہوئے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں