اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید 7.12 روپے مہنگی کردی گئی۔
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ تک والے گھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنٰی قرار دیے گئے ہیں، باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے کا ہوگیا۔
ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے کا ہوگیا جب کہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے کا ہوگیا۔
