سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کے لیے سرگرم رہوں گا۔
بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مجھے پسند کرتے ہیں، صدر منتخب ہوا تو سعودی عرب کے تحفظ کے لیے سرگرم رہوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب اب ہمارے نہیں چین کے ساتھ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں تیل و گیس کی بڑھتی پیداوار سعودی عرب کو ناراض نہیں کرے گی۔ ہمیشہ سعودی عرب کی حفاظت کروں گا۔




















