امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلہ دیش میں پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بنگلہ دیش میں 6 افراد کی ہلاکت کی خبریں دیکھی ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات پر گہری نظر ہے۔ پرامن مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور ڈھاکہ میں موجود سفارتخانہ بھی صورتحال مانیٹر کر رہا ہے۔




















