اسرائیل نے غزہ میں جاری بربریت کے ساتھ اب لبنان پر بھی حملے کی دھمکی دے دی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان میں فوجی آپریشن کے قریب ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ لبنان پر کسی بھی وقت حملہ کیا جا سکتا ہے ،یہ حملہ تیز اور حیران کن ہوگا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حزب اللہ سرحدی علاقے سے پیچھے ہٹ جائے تو معاہدہ ہوسکتا ہے۔




















