Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  امریکی معاشرے سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا۔

قاتلانہ حملے  میں بال بال بچ جانے کے بعد ری پبلکن کنونشن  سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ  ٹرمپ  نے کہا کہ    ہم سب مل کر ترقی اورآزادی کے نئے دور کاآغاز کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ  امید کے پیغام کے ساتھ سب کے سامنے یہاں کھڑا ہوں۔ہم مل کر امریکہ کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  تمام امریکیوں کے لیے انتخاب لڑ رہا ہوں۔ میری جیت نصف امریکہ  کے لیے نہیں ہوگی،سپورٹ کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ  قاتلانہ حملے میں میری جان بال بال بچ گئی۔جب مجھے گولی لگی تو حیران تھا کہ وہاں کیا ہوا۔آخری لمحے میں نے سر نہ ہلایا ہوتا تو قاتل کی گولی نشانے پر لگتی۔ سیکریٹ سروس نے خود کو خطرے میں ڈال کر مجھے بچایا۔

ڈونلڈ  ٹرمپ نے مزید کہا کہ  میں نے کان پرہاتھ رکھااورنیچےہوگیا۔میں نےدیکھامیراہاتھ خون میں لت پت ہوگیا ہے،اس وقت مجھےاحساس ہواخدامیرےساتھ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کےتباہ کن بحران کوفوری طورپرختم کروں گا،شرح سودکونیچےاورتوانائی کی قیمتوں میں کمی لاؤں گا۔ دیوارمکمل کرکےامریکی سرحدکوبنداورغیرقانونی امیگریشن ختم کروں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کاپیداکردہ ہرعالمی بحران ختم کروں گا۔روس اوریوکرین کےدرمیان جاری جنگ کوختم کروں گا اور اسرائیل پرحملےسےشروع ہونےوالی جنگ  بھی ختم کروں گا۔

متعلقہ خبریں