Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا، پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی

کینیڈا کی پہلی خاتون آرمی چیف نے فوج کی کمان سنبھال لی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  56 سالہ جنرل جینی کیرینیاں نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا جس کے بعد وہ کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

جینی کیرینیاں نے فوجی انجینئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اپنے 35 سالہ شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے افغانستان، بوسنیا،عراق اور شام میں فوجی دستوں کی قیادت کی۔

جنرل جینی کیرینیاں کو جنرل وین ایئر کی جگہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جینی کیرینیاں دنیا کی دوسری خاتون آرمی چیف ہیں۔

پہلی خاتون آرمی چیف ہونے کا اعزاز یورپی ملک سلووینیا کی جنرل کے پاس ہے جو 2018 میں ملکی فوج کی سربراہ بنی تھیں۔

متعلقہ خبریں