Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ارکان قومی اسمبلی کے غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت ارکان قومی اسمبلی کے غیرضروری دوروں پرپابندی عائد کردی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق آئی پی یوجیسے اہم دورے ہی کیے جائیں گے۔ اسپیکرنے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کوبھی پرانی گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر نے اپنے لئے بھی 2015 کی 2 پرانی گاڑیاں سیکیورٹی پروٹوکول میں رکھی ہیں۔ کھانے کے اوقات میں تقریبات نہ رکھی جائیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سفرا یا غیرملکی مہمانوں کی بھی سادہ تواضع کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version