Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئٹہ کی بلند عمارتوں کے سروے کا فیصلہ

میڑو پولیٹن کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئٹہ کی 2400 بلند عمارتوں کے سروے کا فیصلہ کرلیا.

اس حوالے سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بیوٹمز یونیورسٹی میں سروے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، سروے کے لیے ٹیکنیکل سپورٹ بیوٹمز یونیورسٹی دے گی۔

میٹرو پولیٹن کے ذرائع کے مطابق بیوٹمز کی سروےٹیم میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرزاور پروفیسرز شامل ہونگے، بیوٹمز کی سروے ٹیم ان عمارتوں کی زلزلہ برداشت کرنے کی صلاحیت کو جانچے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں گزشتہ دو برسوں میں 60 فٹ بلند کئی عمارتوں کی منظوری دی گئی، جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن عمارتوں کے نقشوں کی غیر قانونی منظوری کی تحقیقات کر رہا ہے۔

میٹرو پولیٹن ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے میٹرپولیٹن کارپوریشن کے دو اہلکاروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان پر غیر قانونی نقشے پر کروڑوں روپے لینے کا الزام ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version