بھارت کی ریاست کیرالہ میں صحت کے حکام نے نیپاہ وائرس سے 14 سالہ لڑکے کی موت کے بعد الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاست کے وزیر صحت کے مطابق اس خطرناک وائرس سے متاثر مزید 60 افراد کی شناخت اس بیماری کے ہائی رسک کیٹیگری میں کی گئی ہے۔
کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ لڑکا پانڈیکڑ قصبے کا رہنے والا ہے اور اس کے رابطے میں آنے والے افراد کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے اور ان کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔
علاقے کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں جیسے عوامی مقامات پر ماسک پہننا اور اسپتال میں لوگوں سے ملنے سے گریز کرنا۔




















