Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کا اہم ترین ٹاسک

چین سے 15 ارب ڈالر کے توانائی قرضوں کی ری شیڈولنگ کے اہم ترین ٹاسک کے لیے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کل سے چین کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پربات کریں گے، قرض کی ری شیڈولنگ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے توانائی کے سرکلرڈیٹ سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال ہوگا، چین کے توانائی کے سرکولرڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پربھی بات چیت کریں گے، پاکستان چین میں 30 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی فچ ریٹنگ کےنمائندوں سے ورچوئل ملاقات ہوئی۔ فچ کی جانب سے پاکستان کےاقتصادی اعشاریوں میں بہتری کا اعتراف کیا گیا

اعلامیہ میں کہا گیا کہ فچ نمائندوں کی حکومتی معاشی اہداف اورمالیاتی اقدامات کی ستائش، وزیرخزانہ نے نئے مالی سال کے اہم معاشی اہداف کے حوالے سے فچ نمائندوں کوبریفنگ دی۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ مالی سال 2025 میں محصولات کوجی ڈی پی کے 1.5 فیصد تک بڑھائیں گے، آنے والے 3 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 3 فیصدتک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا، مالی سال 2025 کے لیے جی ڈی پی کے 1 فیصد کا بنیادی سرپلس بھی حاصل کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے ذریعے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کوتقویت ملے گی، مہنگائی میں کمی اور مالی ذخائرمیں استحکام آیا ہے، ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال7.7فیصدکااضافہ ہواہے، ڈیڑھ لاکھ سےزائدپرچون فروشوں کاٹیکس دہندگان کےطورپراندراج کرایاگیا، آئی ٹی کے شعبے کی درآمدات 3 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version