اسرائیلی کابینہ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے لیے بل منظور کرلیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے انروا سےمتعلق3بل کثرت رائےسےمنظور کیے۔
پہلےبل میں انرواکواسرائیل میں کسی بھی قسم مشن اورسرگرمی سےروکاگیاہے۔دوسرےبل میں انروااہلکاروں کاخصوصی استثنیٰ ختم کرنےکامطالبہ کیاگیا اور تیسرےبل میں انرواکودہشت گردتنظیم قراردےکرتعلقات ختم کرنےکامطالبہ ہے۔
تینوں بل پارلیمنٹ سےمنظوری کےبعدخارجہ امورودفاعی کمیٹی کوبھیج دیےگئے۔
تینوں بلزپرعملدرآمدکے لیے حکومت کی جانب سےدوبارہ جائزہ لیاجائےگا۔
حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی برادری انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔




















