Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور ترکمانستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

نائب وزیراعطم اسحاق ڈار اور ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی جس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان میں تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کےعوام کے ایک دوسرے سے مضبوط تعلقات ہیں، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے لیے ماحول پرکشش بنارہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کی ضمانت ہے، ترکمانستان کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

دوسری جانب ترکمانستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ مہمان نوازی پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں، ہم نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر بات ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version