امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی ناکامی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان کی نگرانی اور احتساب کمیٹی میں پیش ہونے پر سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سیکرٹ سروس کی بنیادی ذمہ داری ہمارے قومی رہنماؤں کا تحفظ ہے۔
کمبرلی چیٹل نے کمیٹی کے تندوتیز سوالات کے جواب میں تسلیم کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکیورٹی ناکامی ہے۔
سی آئی اے امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 13جولائی کوہم اہم رہنما کی حفاظت میں ناکام رہے۔
کمیٹی نے پوچھا کہا کہ مشکوک شخص کی اطلاع کے باوجود ٹرمپ کو اسٹیج پر کیوں جانے دیا؟ تو کمبرلی چیٹل نے بتایا کہ کسی پرشک ہونا اور حملے کا خدشہ ہونا دو علیحدہ باتیں ہیں، ریلی کے لیے ہم سے جو سیکیورٹی مانگی گئی تھی ہم نے وہ فراہم کی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس حملے میں بال بال بچے تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔




















