انجینئر سید اشفاق شاہ کا کہنا ہے کہ ینگ انجینئرز ہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں ۔پاکستان انجینئرنگ کونسل میں نوجوان انجینئرزاور خواتین کی شمولیت یقینی بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار برائے چیئرمین پی ای سی انجینئرسید اشفاق شاہ نے ینگ انجینئرز ریلی میں شرکت کی ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے 60 سے زائد نوجوان انجینئرز کے ساتھ ایک متاثر کن ریلی کا اہتمام انجینئر اسد خان نے کیا جس کے مہمان خصوصی انجینئراشفاق شاہ تھے ۔
ان کے ہمراہ ممبر جی بی مکینیکل (کے پی کے) کے امیدوار انجینئرسکندر حیات خٹک اور ممبر جی بی الیکٹریکل (پنجاب) کے امیدوار انجینئر حبیب اللہ راؤ نے بھی ریلی میں شرکت کی۔
تمام رہنماؤں نے یونائیٹڈ انجینئرزپاکستان کے ایجنڈے اور منشور کی توثیق کیساتھ ساتھ شاندار فتح کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کا وعدہ بھی کیا۔
اس موقع پر انجینئرسید اشفاق شاہ نے کہا کہ ینگ انجینئرزہماری قوم کا روشن مستقبل ہیں،2025 نوجوان انجینئرزکا سال ہوگا جس کیلئے ہمارا منشور میں شامل ہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ریگولیٹر سے سہولت کار میں تبدیل کیا جائے۔
انجینئرزکیلئے سروس اسٹرکچر اور ٹیکنکل الاؤنس ،پاکستان انجنئیرنگ کونسل میں خواتین اور نوجوان انجینئرزکی شمولیت کو یقینی بنانا بھی ہمارے منشور میں شامل ہے۔
24 اگست کو کامیاب ہوکر اپنے ایجنڈے کے نفاذ کیلئے یونائیٹڈ انجینئرزپاکستان کو اپنا قیمتی ووٹ دیں۔

















