وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ جعلی ویڈیو کے ہر کردار کو بےنقاب کیا جائے گا۔
وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزافاطمہ نے اسلام آباد میں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم،رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور رکن قومی اسمبلی زیب جعفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
شزافاطمہ نے کہا کہ عظمیٰ بخاری سیاست میں ایک مقام بناچکی ہیں،ان کےخلاف سوشل میڈیاپرجھوٹاپروپیگنڈاکیاگیا۔عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوکےمعاملےکاتعاقب کریں گے اور جعلی ویڈیوکےہرکردارکوبےنقاب کیاجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیوبنائی گئی اور اس جعلی ویڈیوکےذریعےتذلیل کی گئی۔انہوں نے جعلی ویڈیوکےخلاف ایف آئی اےمیں درخواست دی ہے۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ جعلی ویڈیوپوسٹ کرنےوالوں کوڈھونڈنکالیں گے۔پروپیگنڈےکےخلاف بھرپورایکشن لیاجائےگا۔ڈیپ فیک ویڈیومیں ملوث افراد کوعبرت کانشان بنائیں گے،جعلی ویڈیوشیئرکرنےوالوں کےخلاف بھی کارروائی ہوگی۔
