Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاملا ہیرس کا اسرائیل سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کے اسرائیل سے متعلق بیان کو توہین آمیز قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل سے متعلق توہین آمیز بیان  دیاہے۔

اپنے دور صدارت میں امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے اور ایران سے نیوکلیئر ڈیل ختم کرنے جیسے پالیسی معاملات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات بہت ہی اچھے ہیں۔

اس موقع پر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے وفد اگلے ہفتے روم جائے گا۔

متعلقہ خبریں