Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی

جماعت اسلامی نے حکومت کی  جانب سے کی جانے والی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جماعت اسلامی کی قیادت پر مشتمل کمیٹی جلد حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

دوسری جانب جماعت اسلامی ک  کا لیاقت باغ کے سامنے مری روڈ پر دھرنا جاری ہے۔

جماعت اسلامی کی قیادت دھرنے میں پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔

مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم لیاقت باغ دھرنے میں پہنچ گئے۔ دیگر عہدیداران اور مقامی ٹکٹ ہولڈرز بھی دھرنے میں پہنچنے لگے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی کچھ دیر تک دھرنے میں پہنچ جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لیاقت باغ دھرنے کے مقام پر  پریس کانفرنس  میں  نئے لائحہ عمل کا  اعلان کریں گے۔

دھرنے میں آج خواتین بھی شریک ہوں گی۔   خواتین کی شرکت کے لیے ضلعی قائدین کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version