گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے ایک کانووکیشن تقریب سےخطاب کے دوران کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران میں پھنسا ہوا ہے، ہم اسے بحران سے نکالنا چاہتےہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں پر ہے۔نوجوان ہی ملک کوآگےلے کر جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی تومل گئی لیکن سکون کی تلاش میں 77سال گزرگئے، ہمیں ایک سمت نہیں مل پارہی۔
