Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی وزیر خارجہ کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جاپانی ہم منصب کامی کایا سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزرائے خارجہ کی سطح پر ہونے والے چار رکنی ڈائیلاگ اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ ٹوکیو کا آغاز کردیا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے دورے کے دوران جاپانی ہم منصب کامی کایا سے مذاکرات کیے۔

جاپانی ہم منصب کامی کایا سے ملاقات کرنے والے امریکی وزیر خارجہ نے انڈو پیسیفک خطے میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے اپنے ملک کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

انہون نے دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے وعدوں کے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا جب کہ دونوں ممالک نے امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version