Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریکارڈ توڑ طوفانی بارشوں کے بعد شمالی کوریا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

شمالی کوریا میں ریکارڈ توڑ بارشوں کی وجہ سے ہزاروں افراد سیلاب میں پھنس گئے ہیں جس کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔

چین کی سرحد سے متصل سینوئیجو شہر اور یوجو کاؤنٹی میں موسلا دھار بارش کے بعد کھیت اور مکانات ڈوب گئے ہیں، سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگوں کو بعد میں ہوائی جہاز کے ذریعے بچا لیا گیا۔

اس طرح کی قدرتی آفات سے شمالی کوریا میں خوراک کی قلت اور ناقص انفراسٹرکچر جیسے موجودہ مسائل میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔۔

تاہم رپورٹ میں ہلاکتوں کے کسی اعداد و شمار کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 سے زائد طیاروں نے مسلسل 20 راؤنڈ ٹرپ پروازیں کیں جس کے بعد شمالی کوریا کے 4200 سے زائد شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے سے نکالا گیا۔

ایس راجا رتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے شمالی کوریا کے سینیئر تجزیہ کار گورڈن کانگ نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ‘کم جونگ ان خود ریسکیو کے معاملات دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے بعض علاقوں کا بذریعہ سڑک معائنہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں