Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب سے 29، خیبرپختونخوا سے 58 اور سندھ اسمبلی سے 6 رکن پی ٹی آئی کے قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب سے 29، خیبرپختونخوا سے 58 اور سندھ اسمبلی سے 6 رکن کو پی ٹی آئی کا قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کے 29 ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دے دیا۔

خیبر پختون خواہ اسمبلی سے 58 اور سندھ اسمبلی سے 6 ارکان کو تحریک انصاف کا رکن قرار دے دیا گیا ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اراکین کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version