Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترک صدر کی دھمکی کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ کی بھی دھمکی

ترک صدر کی جانب سے فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی دھمکی کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے بھی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز کا کہنا ہے کہ ترک صدر کو شاید صدام حسین کا انجام یاد نہیں ہے، کاٹز نے کہا کہ ترک صدر کوئی قدم اٹھانے سے قبل صدام حسین کا انجام یاد کریں۔

ترک صدر طیب اردوان نے اپنی جماعت کے ارکان کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا تھا کہ ترک افواج فلسطینیوں کی مدد کے لیے اسرائیل میں داخل ہو سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان پر ترکیہ کی وزارت خارجہ نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بھی ہٹلر کا انجام یاد رکھیں، نیتن یاہو فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں ان کا نجام بھی ہٹلر کی طرح ہو گا۔

متعلقہ خبریں