جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے قریب کیمیکل پلانٹ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث پلانٹ میں آگ لگ گئی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکے سے پلانٹ میں آگ لگ گئی جس سے 18سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں دھماکے اور آگ لگنے سے سات فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم فائر فائٹرز نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔
کیمیکل پلانٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے کسی بھی وقت آبادی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
