امریکہ نے یوکرین کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا۔
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ یوکرین کےلیے 200 ملین ڈالرز کے نئے سیکیورٹی امدادی پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں۔
اعلان کردہ پیکیج میں فضائی دفاعی نظام اور ٹینک شکن ہتھیار شامل ہیں۔
یوکرین اور روس کے درمیان جنگ میں اب تک امریکہ یوکرین کے لیے 9 پیکچز کا اعلان کر چکا ہے۔




















