غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے امریکی ڈاکٹرز نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کے اسپتالوں میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے 45 امریکی ڈاکٹروں پر مشتمل طبی گروپ نے امریکی صدر اور نائب صدر کو خط لکھا۔
امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری مظالم میں تقریبا 93 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
امریکی ڈاکٹروں کے گروپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔
امریکی ڈاکٹروں کے گروپ نے امریکی انتظامیہ سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے سمیت اقتصادی اور سفارتی مدد روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔




















