Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کا بیروت میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اسرائیل  نے بیروت  میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بیروت پر ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سب سے سینئر کمانڈر فواد شکر کو قتل کردیا۔

منگل کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں شام 7 بج کر 40 منٹ پر ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے حملے میں فواد شکر کو شہید کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آج رات، ہم نے دکھایا ہے کہ ہمارے لوگوں کے خون کی قیمت کیا ہے۔

واضح رہے کہ فوادشکرحزب اللہ کےسینئرترین کمانڈرتھے۔وہ حزب اللہ کےسربراہ  حسن نصراللہ کےملٹری ایڈوائزر تھے۔

امریکہ نےفوادشکرکےسرکی قیمت50لاکھ ڈالرمقررکررکھی تھی۔

متعلقہ خبریں