Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

اسلام آباد: جے یو آئی نے حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

حماس کے سیاسی ونگ کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جے یو آئی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر پارلیمنٹرین کی جانب قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن امت مسلمہ ایک عظیم انقلابی رہنما اور مجاہد سے محروم ہوگیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے قضیہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اسرائیل کے غاصبانہ کردار کو دنیا کے سامنے رکھا۔

قرارداد میں مزید کہا مزید کہا گیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اسماعیل ہنیہ پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version