جے یو آئی بلوچستان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کیخلاف جمعہ کو احتجاج کا اعلان کردیا۔
کوئٹہ میں جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیرمولانا واسع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف جمعہ کواحتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مولانا واسع نے کہا کہ کمیٹی احتجاج کومؤثربنانے کیلئےسب کواعتماد میں لے گی، پاکستان امریکہ سے تمام تعلقات ختم کردیں، فلسطین کے مسلمانوں پرظلم کوایک سال ہونےوالا ہے۔
جے یو آئی کے صوبائی رہنما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ روزانہ ہزاروں افراد شہید ہوجاتے ہیں، فلسطین میں بچے اورخواتین کو شہید کیا جارہا ہے، امریکہ روزانہ اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔
مولاناواسع نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی، ملاقات میں یہ پیغام دیا گیا کہ ہم اسماعیل ہنیہ کےساتھ ہیں۔
جے یو آئی بلوچستان کے رہنما نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرکے بڑاپیغام دیا گیا، اسرائیل نے پیغام دیا کہ کہیں بھی مسلمانوں کونشانہ بنا سکتے ہیں۔

















