کراچی: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سندھ نے تمام محکموں سے 5 سالوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
نثارکھوڑو کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی ای سی) بننے کے بعد کمیٹی متحرک ہوگئی ہے، سندھ حکومت کے تمام محکموں کو 5 سالوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔
سندھ کے محکموں کی مرحلہ وار میٹنگز ہوں گی جس کا شیڈول سیکرٹری کمیٹیز محمد خان رند نے جاری کردیا ہے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر محکمے کا ریکارڈ جمع کروائیں، تمام محکموں کے اجلاس طے شدہ تاریخوں پر سندھ اسمبلی میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات پرعمل نہ ہونے کی بھی تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں جب کہ پی ای سی کے سیکڑوں احکامات پرعمل نہیں ہوا ہے۔
