Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کے تازہ حملے میں الجزیرہ ٹی وی کا رپورٹر اور کیمرہ مین شہید

اسرائیل کے تازہ حملے میں الجزیرہ ٹی وی کا رپورٹر اور کیمرہ مین شہید ہو گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق صیہونی افواج نے غزہ میں شتی ریفیوجی کیمپ کے قریب ایک کار پر حملہ کیا، کار میں الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر اسماعیل الغاول اور کیمرہ مین رمیع الرفیع سوار تھے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دونوں صحافی ایران میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گھر کی طرف رپورٹنگ کے لیے جا رہے تھے۔

7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 165 صحافی اپنی جان کا نذرانہ دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں