ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ہدف سے زائد محصولات جمع کر لیے ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق 656 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 659.2 ارب روپے جمع کیے گئے ہیں جبکہ جولائی کے دوران 77.9 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔
ہدف میں شامل محصولات میں انکم ٹیکس کی مد میں 300.2 ارب روپے جمع کیے گئے، سیلز ٹیکس کی مد میں 307.9 ارب روپے جمع کیے گئے۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 37.4 ارب روپے جمع ہوئے، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 91.7 ارب روپے جمع ہوئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تفویض کردہ محصولات کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
