Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلسطین میں درندگی پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ سے فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،اس درندگی پر دنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کی صورت حال سے متعلق اتحادی جماعتوں کے پارلیمنٹیرنز سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ 9 ماہ سے فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور اس دوران 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر روزغزہ میں لاشیں گرائی جارہی ہیں، شہروں کے شہر اور محلے زمین بوس کردیے گئے، کل تہران میں ہونے والے واقعہ کی پوری دنیا نے مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا،بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندا گیا، کسی چیز کا لحاظ نہیں کیا۔ اس طرح کی سفاکی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

شہبازشریف کہتے ہیں کہ پاکستان، ترکی، چین، روس اور قطرسمیت مختلف ملکوں نے مذمت کی، اس طرح کی درندگی پردنیا کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، فلسطین کی حمایت پراسپین کےمشکورہیں، نیتن یاہو اور اس کی فوج کھلے عام درندگی کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version