Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر کی اسرائیل کی مدد کیلئے خطے میں مزید امریکی فوجی بھیجنے کی یقین دہانی

امریکی صدر  نے اسرائیل کی مدد کے لیے خطے میں مزید امریکی فوجی بھیجنے  کی یقین دہانی کرادی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی صدرجوبائیڈن کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

گفتگو میں اسرائیل کی مدد کے لیے  خطےمیں مزیدامریکی فوجی کمک بھیجنےپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل کوحملوں سے بچانےکے لیے دفاعی سامان بھیجنےپربھی گفتگو ہوئی۔

جو بائیڈن نے یقین دہانی کرائی کہ  ایران،حماس،حزب اللہ اور حوثیوں سےاسرائیل کاتحفظ یقینی بنایاجائے گا۔

متعلقہ خبریں