لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے لبنان سے اسرائیل پر راکٹ حملے شروع کردیے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے سینئررہنمافواد شکرکی شہادت کےبعد ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پرراکٹ حملےشروع کردیے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ حزب اللہ نےاسرائیل کےمختلف علاقوں پردرجنوں راکٹ داغے ہیں ۔15سےزائد راکٹ اسرائیل کےمغربی شہرگلیلی میں جاگرے۔
واضح رہے کہ 2 روزقبل اسرائیلی حملےمیں حزب اللہ کےکمانڈرفواد شکرشہید ہوگئےتھے۔




















