ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کاقتل جنگ بندی کی کوششوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں نے غزہ اور خطے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کےبعدکی صورتحال پرگفتگو کی۔
ترک صدر نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کاقتل جنگ بندی کی کوششوں کے لیے بڑادھچکاہے۔ اسرائیل غزہ سےپورےخطےمیں آگ پھیلانےکاکام کررہاہے۔




















