Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، برطانوی وزیر اعظم

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دائیں بازو کے غنڈوں سے قانون پوری قوت سے نمٹے گا۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ بےامنی پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  یہ احتجاج نہیں، غنڈہ گردی ہے جس کی ہماری شاہراؤں پر کوئی جگہ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں